پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ

پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا

پاکستان؛ پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے اپنے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

اعلان کردہ ورلڈ کپ سکواڈ میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )،  صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ، اعظم خان، عثمان خان ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سکواڈ میں شامل کھلاڑی عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی، اور صائم ایوب پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی کی سلیکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں متوازن ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، حارث رؤف فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

ٹیم پر یقین ہے، ورلڈ کپ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے؛ بابراعظم

پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ  میں انڈیا،آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کےساتھ گروپ اے میں شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پاکستان اور کینیڈا 11 جون کو مدمقابل ہوں گے، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Exit mobile version