T20 ورلڈ کپ؛ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈ کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ

ڈیوڈ ملر کی 59 رنز کی شاندار اننگ نے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدر لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیدر لینڈ زکو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیدر لینڈ ز نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

نیدر لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سیبرینڈ نے شاندار انگ کھیلتے ہوئے 14 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ لوگان 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت 12 اور سکاٹ ایڈورڈ 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ؛ امریکانے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی

 جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا ۔ ڈیوڈ ملر نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگ کھیلی جس نے جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ۔

Exit mobile version