ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ؛ امریکانے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی

ورلڈ کپ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں 6 رنز شکست دی

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سے سے پہلا اور بڑا اپ سیٹ امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں 6 رنز سے شکست دی۔ ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر 26 کے مجموعی رنزاسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے اچھی کارکاردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین آفریدی 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے

امریکن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 159 رنز بنائے ۔ میچ برابر ہونے پر سپراوور کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 رنز بنا سکا۔

پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش موجود تھے۔

جبکہ  پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 جون کو کھیلے گا

Exit mobile version