سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت ٹی ٹونٹی کا چیمپیئن بن گیا

images 2

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9رنز سے شکست دے دی

بارباڈوس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آغاز پر ہی 23 رنز پر ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں۔

روہت شرما 9 اور ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے کیشو مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سوریا کمار یادیو 3 رنز بنا کر کگیسو ربادا کا شکار بنے۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 72 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی جس کے بعد اکشر پٹیل 47 قیمتی رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مسلسل ناکام رہنے والے ویرات کوہلی نے بڑے میچ میں بڑی اننگز کھیلی اور نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 59 گیندوں پر 74 رنز بنا کر مارکو جانسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

شیوم ڈوبے 27 رنز بنا کر جانسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

کیشو مہاراج نے 2، کگیسو ربادا، مارکو جانسن اور آنرخ نورکیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مجموعی طور پر بھارت نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگ میں 177 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم بہترین مقابلہ کیا تاہم وہ میچ کو حاصل نہ کرسکی
بیٹنگ کے آغاز میں ہی جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں جس کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور ٹرسٹن اسٹبز نے کچھ مزاحمت کی۔

اسٹبز 31 اور کوئنٹن ڈی کوک 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ کا پانسہ پھر پلٹ گیا۔

تاہم ہینری کلاسن نے 27 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لاکھڑا کیا۔

انڈین آرمی کا ٹینک ڈوبنے سے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے

آخری اوور میں وہ آؤٹ ہوئے تو میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے نکل گیا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا ہے، کیوں کہ دونوں ہی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست رہی تھیں۔
اس سے قبل بھارت 2007 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Exit mobile version