ٹی20ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں افغانستان کے 184 رنز کے جواب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر
ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی جانب سے فاتحانہ آغاز کیا گیا۔ افغانستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کی ٹیم کو 125 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ سی کی دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ کا پانچواں میچ رہوڈ آئیلینڈ کےشہرپروویڈنس میں کھیلا، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے اوپننگ بیٹرز نےشاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔افغانستان کی جانب سے رحمت اللّٰہ گرباز 76 اور ابراہیم زردان 70 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ریاضت علی شاہ نے 11 اور رابنسن نے 14 رنز بنائے جبکہ یوگنڈا کے باقی 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جاسکے۔
T20ورلڈ کپ؛سپراوور میں نیمیبیا نےعمان کو شکست دیدی
یوگنڈا کی بیٹنگ کے دوران افغانستان کے فضل حق فاروقی کی بہترین باؤلنگ ہوئی ۔ فضل حق فارقی نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے نے4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر یوگنڈا کی 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ 2024 میں براعظم افریقہ سے نیمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔