ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان لیجنڈز ویسٹ انڈیز لیجنڈز کو ہرا کر فائنل میں پہنچے
برمنگھم؛ انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے۔ گزشتہ رات پاکستان نے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جبکہ انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
یونس خان کی قیادت میں پاکستانی لیجنڈز انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک ہیں۔ اس چیمپین شپ میں پاکستانی لیجنڈز نے چھ میچز کھیلے جس میں سے صرف ایک میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کھائی۔ جبکہ باقی دیگر میچز میں انڈیا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت شائقین کی تنقید کا شکار تھی تاہم پاکستان کے سابقہ لیجنڈز نے اس چیمپئن شپ میں غیرمعمولی کارکردگی سے انتہائی پرجوش ہیں۔
جبکہ صارفین کی طرف سے یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ موجودہ اسکواڈ کی بجائے پاکستان کے اسی اسکواڈ کو دوبارہ میدان میں لایا جائے ۔
ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں پاکستانی اسکواڈ میں یونس خان کی کپتانی میں امران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، اور عبدالرزاق شامل ہیں
یورو فٹ بال کپ؛ نیدرلینڈ کو1-2 سے شکست دے کر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
جبکہ انڈین اسکواڈ میں کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، اور راہول شرما شامل ہیں۔
میچ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔