چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کی ٹیم پاکستان آئے گی؛ چئیرمین افغان کرکٹ بورڈ

چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز 19 فروری 2025 سے ہوگا

پاکستان؛ افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین واعظ اشرف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے افغان ٹیم کی پاکستان آمد کی یقین دہانی کروادی۔ واعظ اشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی ٹیم ضرور شامل ہوگی۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سے ملاقات میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔

محسن نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے واعظ اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی ٹیم ضرور شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہورہی ہے۔ پاکستان مہمان نواز ملک ہے وہ آنے والی ٹیموں کی میزبانی کریگا۔

پی سی بی نے اسامہ میر کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا

یاد رہے کہ آئی سی سی چئمپینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی تھی کہ سکیورٹی خدشات کے باعث افغان ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں پاکستان جانے سے انکار کردیا ہے۔

Exit mobile version