چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پانچ کرکٹ سٹیڈیم تیار ہوں گے؛ محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی

ملک کے پانچ بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی مرمت اور تزئین و آرائش چیمئنز ٹرافی 2025 سے قبل مکمل کرلی جائے گئی

لاہور؛ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلیے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کوئی بھی اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتا، تاہم پانچ بڑے اسٹیڈیم کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام چیمپئنز ٹرافی 2025 سےقبل مکمل کرلیا جائے گا۔

پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم دن رات کام کررہی ہے، اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل تمام کام مکمل کرلیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تین بڑے اسٹیڈیمز کی بہتری ناممکن پراجیکٹ تھا لیکن ہم اسکو مکمل کرلیں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ نیویارک کا ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا اسٹیڈیم آخری دس روز میں فائنل ہوا لیکن ہم اس سے قبل مکمل کرلیں گے، انہوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی کے میچ قذافی اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل بھی ادھر ہی کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کی ٹیم پاکستان آئے گی؛ چئیرمین افغان کرکٹ بورڈ

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پی سی بی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کچھ میچ آگے پیچھے کرنے پڑیں تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ اسٹیڈیم اس سے قبل تیار ہوجائیں۔ چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اسٹیڈیمز کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، جبکہ ایبٹ آباد اور اسکردو میں فٹنس کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

Exit mobile version