ٹیم پر یقین ہے، ورلڈ کپ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے؛ بابراعظم

بابراعظم

ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا اس کے ساتھ جائیں گے، دورے کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں گے بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان ٹیم پر یقین ہے، ورلڈ کپ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بابراعظم کا کہنا تھا دورے کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی حوصلہ دیتے ہیں تاکہ رزلٹس بہترین آئے، ورلڈ کپ جیتنے کیلئے انفرادی چیزوں پر نظر نہیں ہے، ورلڈ کپ سر پر ہے، روٹین پالیسی کا اب وقت نہیں۔

کھلاڑیوں کے حوالےسے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف آرام کے بعد آرہے ہیں امید ہے اچھا پر فارم کریں گے۔ جبکہ عامر جمال کو پالیش ہونے میں وقت لگے گا، محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی۔ ٹیسٹ میچ کارکردگی کو ٹی20 سے نہیں ملایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں؛آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ آفیشلز کون ہونگے ؟ امپائرز اور ریفریز کا اعلان

حسن علی سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے کہا کہ حسن علی کو بیک اپ کے طور پر ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی میں 7 لوگ ہیں، سب کی مشاورت سے حسن علی کو منتخب کیا، حسن علی کو صرف تجربے کی بنیاد میں ٹیم میں رکھا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت انکی ساری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اور امید ہے ورلڈ کپ میں 10 فیصد کارکردگی دیں گے

Exit mobile version