پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پنجاب پولیس کے اہلکار

سوشل میڈیا پر آئے روز پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا

لاہور؛ پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے روز پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی نت نئی ویڈیوز کے بعد وزیراعلی ہاؤس نے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکار دوران ڈیوٹی پر ٹک ٹاک ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال نہیں کرسکے گے۔

پنجاب پولیس کے جوان جو ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، انہی حالات کو دیکھ کر پولیس حکام کی جانب سے پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ، آئی ایس پی آر

نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی  ہے جس پر اب پابندی ہوگی جبکہ پنجاب پولیس کے افسران اور خواتین اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئے روز وائرل ہو رہی تھیں۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version