چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے میٹ ایکس ٹی ماڈل کا فون دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ہوگا۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کروادیا، ہواوے کا نیا میٹ ایکس ٹی ماڈل فون دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ہوگا ہواوے کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اے آئی کے ٹولز اور فیچرز دیے گئے ہیں ، جبکہ فون میں دوسری زبانوں سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل سمارٹ فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈیٹنگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جبکہ اس فون کے کیمرے بھی بہترین میگا پکسلز میں دیے گئے ہیں۔
فون کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل جبکہ باقی دو کیمرے 12 میگا پکسل کے ہونگے جبکہ فون میں سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے، ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے، فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپلی کیشن کا اعلان کردیا
ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کروایا گیا ، فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔