غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے ملازمین سمیت 18 افراد شہید

غزہ کے سکول

غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی خلاف ورزی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک ؛ غزہ کے سکول پر ایک بار پھر اسرائیلی حملے میں 24 افراد شہید ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں واقع الجونی سکول پر اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے 6 اراکین بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 24 کے قریب فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں انکے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود سیال کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بے گھر ہونے والے فسلطینیوں کے پناہ گزین کیمپ میں قائم الجونی سکول میں اسرائیلی حملے سے 24 افراد شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے کے بعد وہاں سے 5 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹوباس کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب غزہ کے سکول پر فضائی حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے پناہ گزین کیمپ میں چھپے عسکریت پسندوں کونشانہ بنایا ہے، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں چھپے ہوئے عسکریت پسند  حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

غزہ جنگ؛ 6 لاکھ سے زائد فلسطینی طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے سکول پر اسرائیلی حملے کے متعلق کہا کہ یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ اس حملے میں اقوام متحدہ کے چھ اراکین اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں 24 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکی ہے اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہے، جبکہ ان میں سے بھی اکثر پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہ محفوظ نہیں رہے۔

Exit mobile version