عالمی ادارہ صحت نے 25 سال بعد پولیو کیس سامنے آنے پر غزہ میں پولیو مہم شروع کی
ویب ڈیسک؛ حماس اور اسرائیل کی تین روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ میں پولیو مہم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد غزہ میں پولیو مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت اور غزہ کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز حماس اور اسرائیل کی تین روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ میں پولیو مہم کا آغاز کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے پولیو مہم کےلیے عارضی طور پر تین روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں پولیو مہم اتوار کو بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔
پولیو مہم کے لیے اقوام متحدہ ، ڈبلیو ایچ او، غزہ کی وزارت صحت اور دیگر این جی اوز ساتھ مل کر کام کریں گی۔ فلسطینی حکام نے ہفتے کے روز مہم کے آغاز پر ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جبکہ آج اتوار کو مہم باقاعدہ طور پر شروع کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس کے النصیر ہسپتال میں بچوں کو ویکسنینشن کی پہلی خوراک دے کر مہم کا آغاز کیا گیا،فلسطینی وزارت صحت نے پولیو مہم کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ہر جگہ پولیو ویکسینیشن کی مہم چار روز تک چلانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔
غزہ کے حالات پر ٹک ٹاک بنانے والافلسطینی ٹک ٹاکر اسرائیلی حملے میں شہید
وزارت صحت کےمطابق غزہ میں پولیو مہم کےلیے 92 ویکسینیشن مراکز قائم کیے ہیں جن میں سے 33 شمالی غزہ اور 59 جنوبی غزہ کے علاقے میں ہیں۔