غزہ کے حالات پر ٹک ٹاک بنانے والافلسطینی ٹک ٹاکر اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطینی ٹک ٹاکر

میدو حلیمی نامی فلسطینی ٹک ٹاکر ٹینٹ لائف نامی ویڈیو سیریز میں غزہ کے محصورین کے حالات ریکارڈ کرتے تھے

ویب ڈیسک ؛ غزہ کے فلسطینی ٹک ٹاکر میدو حلیمی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے، 19 سالہ میدو حلیمی ٹک ٹاک پر غزہ کے حالات شئیرکرتے تھے، میدو حلیمی اپنے ٹینٹ لائف نامی ویڈیو سیریز کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔ فلسطینی ٹک ٹاکر غزہ کے محصورین کی روزمرہ زندگی کی غیر معمولی باتوں کو ٹک ٹاک پر پیش کرتے تھے۔

غزہ کے جنوبی ساحلی علاقے مواسی میں اپنے والدین، چار بھائیوں، اور بہنوں کے ساتھ پناہ گزین کیمپ میں زندگی گزارتے میدو حلیمی نے غزہ کے محصورین کے حالات زندگی پر مشتمل ٹینٹ لائف نامی سیریز شروع کی تھی۔

ٹینٹ لائف نامی سیریز میں حلیمی نے خیموں میں زندگی گزارنے کے مناظر کو فلمایا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھایا کہ کہ وہ خیموں میں کیسے زندگی گزار رہے ہیں، پانی کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا کیسا ہے، اور بغیر صابن اور شیمپو کے بالٹی کے ساتھ کیسے نہایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر انکی ویڈیوز کے لاکھوں ویوز ہوتے ہیں، ٹک ٹاک پر انکی ویڈیوز کو 2 ملین سے زائد لوگ دیکھتے تھے۔ جبکہ اس کے علاوہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ انکی ویڈیوز کو پسند کرتے تھے۔

شہادت سے قبل اپنی آخری پوسٹ میں حلیمی نے اپنی ڈائری کے پھٹے ہوئے صفحات شئیر کیے اور کہا کہ وہ ایک نیا خفیہ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں ، جو بعد میں سامنے آئے گا۔

اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہوجائے گا، سابق اسرائیلی میجر کا دعوی

گزشتہ ہفتے  فلسطینی ٹک ٹاکر پناہ گزین کیمپ میں قائم ایک عارضی خیمہ میں موجود انٹرنیٹ کیفے پر میزائل حملے میں شہید ہوگئے ، حملے کے دوران میدوں حلیمی کے دوست مراد بھی شدید زخمی ہوئے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق فلسطینی ٹک ٹاکر میدو حلیمی کی موت سے سوشل میڈیا پر بھی غم کی لہر دوڑ گئی جہاں ان کے فالوورز نے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا گویا وہ بھی ایک قریبی دوست سے محروم ہو گئے ہوں۔ سوشل میڈیا پر انکے فالورز کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version