غزہ جنگ؛ 6 لاکھ سے زائد فلسطینی طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے

فلسطینی طلباء

جنگ کے باعث 39 ہزار سے زائد فلسطینی طلباء ہائی اسکول کے امتحانات نہیں دے سکے

ویب ڈیسک؛ غزہ میں جاری جنگ نے جہاں دیگر معاملات میں انسانی زندگی پر اثرات ڈآلے ہیں وہاں فلسطینی طلباء بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں، جنگ کے باعث 6 لاکھ 30 ہزار فلسطینی طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سال جنگ کی وجہ سے 39 ہزار سے زائد طلباء ہائی اسکول کے امتحانات نہیں دے سکے۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اس سال 58 ہزار بچوں کا نیا داخلہ متوقع تھا، جبکہ جنگ کے باعث 39 ہزار سے زائد طلباء اس سال ہائی سکول کا امتحان نہیں دے سکے، مجموعی طور پر چھ لاکھ سے زائد فلسطینی طالبعلم تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ مشرق وسطی میں تعلیمی سال کا آغاز ماہ ستمبر سے ہوتا ہے، جس کےباعث اس دفعہ تعلیمی اداروں میں نئے داخلے نہیں ہوسکیں گے۔

نیویارک میں یہودیوں کے قتل کا منصوبہ، الزام پر پاکستانی شہری گرفتار

جبکہ واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں طلباء بھی شامل ہیں، گزشتہ سال سے جاری اسرائیلی بربریت سے 10 ہزار سے زائد فلسطینی طلباء بھی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ غزہ میں 307 سکولوں میں 300 کے قریب تباہ ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version