ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ؛ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دےدی

بھارت

ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں  روایتی حریف پاکستان بھارت آمنے سامنے ہوئے ۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ کے آغاز میں ہی تھوڑی دیر کے لیے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد بارش کے رکنے پر میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔ دوبارہ میچ کے آغاز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی۔

 بھارت کی پہلی وکٹ ویرات کوہلی کی گری اسکے بعد بھارتی کپتان روہت شرما بھی پویلین کو لوٹ گئے۔ اس کے بعد بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز پر آوٹ ہوئے۔ جبکہ بھارت کی چوتھی  وکٹ سوریا کاریادو کی گری ۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پر جبکہ چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر اور 8 ویں اور 9ویں  وکٹ 112 رنز پر گری جبکہ بیسویں اوور میں  119 رنز کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم ہی آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کرواتے ہوئے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد عامر نے دو اور شاہین شاہ افریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں محمد عامر اور حارث روف کو باؤلنگ کے دوران ہیٹرک چانسز ملے مگر دونوں ہیٹرک نہ بناسکے ۔ محمد عامر نے 96 کے مجموعی سکور پر ریشبھ پنت 46 رنز پرآوٹ کیا ، یہ بھارت کی چھٹی وکٹ تھی۔ اس کی اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے رویندر جاڈیجا کو صفر پر آؤٹ کیا۔ تاہم وہ ہیٹرک نہ کرسکے۔

جبکہ حارث رؤف نے بھارت کے 112 رنز پر ہاردک پانڈیا کو 7 رنز کے بعد آؤٹ کیا جبکہ 112 رنز پر ہی جسپرٹ بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ، تاہم یہاں حارث رؤف بھی ہیٹرک نہ کرسکے۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم نے 120 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم 13 محمدرضوان نے 31 عثمان خواجہ نے 13 فخر زمان نے 13 عماد وسیم نے 15 اور افتخار احمد نے 5 رنز بنائے ۔

جبکہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو گیندوں پر 10 رنز بناکر میچ میں جیتنے کی ناکام کوشش کی ۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر اس وقت گرئی جب کپتان بابراعظم 13رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کے لئے آنے والے نوجوان بلے باز عثمان خان 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انھیں بھارتی بولر اکشر پٹیل نے آوٹ کیا۔

اس کے بعد ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کے لئے آنے والے نوجوان بلے باز عثمان خان 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انھیں بھارتی بولر اکشر پٹیل نے آوٹ کیا۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 73رنز کے مجموعے پر گری، فخر زمان 13رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، ان کی وکٹ ہارڈک پانڈیا نے لی۔

امریکہ بمقابلہ پاکستان؛ سپراوور میں پاکستان کو شکست

پاکستان کو 80 رنز کے مجموعے پر اس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب محمد رضوان 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، یہ قومی ٹیم کے آوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔

 بھارت کےخلاف پاکستان کی پانچوی وکٹ88 رنز پر اس وقت گری، جب شاداب خان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ چھٹی وکٹ 102 رنز پر گری، افتخار احمد 5 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ 102 رنز پر عماد وسیم بھی 15 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

بھارت کی طرف سے جسپرت بمراہ نے 3، ہارڈک پانڈیا نے 2 جب کہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version