منی پور میں باغیوں کے فورسز پر ڈرون حملے ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد پھینکے ، جبکہ تناؤ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
ویب ڈیسک؛ بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے فورسز پر ڈرون حملے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بارودی مواد پھینکنے لگ گئے، جبکہ باغیوں کی جانب سے فورسز پر ڈرون حملے بھی کیے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو منی پورمیں باغیوں کے حملے میں ایک 31 سالہ خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
جبکہ بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے راکٹ سے چلنے والے دستی بم بھی پھینکے، منی پور پولیس کے مطابق ڈرون کو انتہائی اہم جنگی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے، مگر منی پور میں باغیوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دھماکہ خیز مواد پھینکے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
ریاستی پولیس کے مطابق دارلحکومت امپھال کے قریب باغیوں کے حملے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
منی پور میں باغیوں کی گروہ بندی عیسائی کوکی برادری اور ہندو میتی برادری کے درمیان ہے، دونوں گروہ نسلی تنازعے کی وجہ سے لڑائی میں مصروف رہتے ہیں، 2023 میں شروع ہونے والی نسلی لڑائی میں دونوں گروہوں کے 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آگ لگنے سے تباہ ہوگیا
دوسری جانب سوموار کے روز بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ ریاست راجستھان کے بارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
حالیہ حادثے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ راجستھان کے بارمیر شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔