بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا ملاح کی لاپرواہی سے آگ لگنے سے تباہ ہوا
نئی دہلی؛ بھارتی بحریہ کا ایک اور جنگی جہاز آگ لگنے کے باعث تباہ ہوگیا۔ بحریہ کے جنگی جہاز بی این ایس برہم پترا میں ملاح اور عملہ کی لاپرواہی سے آگ لگی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ جہاز مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔
بحریہ کا جہاز آئی این اسی برہم پترا بمبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں موجود تھا۔ آگ لگنے کا حادثہ کپتان کی غفلت اور غیرمعیاری دیکھ بھال کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ بھارتی بحریہ بھارتی بحریہ میں حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ کئی جنگی جہاز غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں تباہ ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر سانحات غیرمعیاری دیکھ بھال اور عملہ کی نامکمل تربیت کے باعث پیش آتے ہیں۔
بھارتی فوج کی خاتون کرنل کی خودکشی کی کوشش، افسران پر ہراساں کرنے کا الزام
اس سے قبل مارچ 2023 میں بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوگیا تھا ، جبکہ 18 جنوری 2022 کو بھارتی بیڑے رنویر میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ اکتوبر 2017 میں بھارت کی اکلوتی سب میرین عملہ کی غفلت کے باعث تباہ ہوگئی تھی۔ اسی طرح فروری 2014 میں بھارتی سب میرین سندھورتنا آگ لگنے سے تباہ ہوگئی ۔ اس سانحہ میں 2 افسران سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔