بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر کے ساتھ ونگ کمانڈر کی جنسی زیادتی

بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر

بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کروادیا

نئی دہلی؛ بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کروادیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر  نے اپنے ونگ کمانڈر کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ 38 سالہ ونگ کمانڈر پی کے سہراوت نے 31 دسمبر 2023 کی رات میس میں سال نو کی پارٹی کے بعد تحفہ دینے کے بہانے کمرے میں بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر نے مزید بتایا کہ ونگ کمانڈر نے بار بار التجا اور مزاحمت کے باوجود جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاموش رہنے کےلیے دباؤ ڈالا گیا، ونگ کمانڈر کی جانب سے بھارتی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر کو خاموش نہ رہنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔

یاد رہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی فلائنگ آفسیر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں ، اور وہاں ہی انکو ونگ کمانڈر کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارتی فوج میں  جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، بھارتی فوج میں  سینیئر اورجونئیر افسران کی جانب سے  خواتین کے خلاف ریپ، ہراسانی اورجنسی حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی فوج کی خاتون کرنل کی خودکشی کی کوشش، افسران پر ہراساں کرنے کا الزام

ابھی حال ہی میں بھارتی خاتون کرنل کی جانب سے افسران کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کی کوشش بھی ک گئی تھی، بھارت میں ایک طرف تو مودی سرکار بیٹی پڑھاؤ ، بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگا رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارت میں کسی بھی شعبہ میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے کیس کے بعد دنیا بھر میں بھارت میں خواتین کو غیر محفوظ تصور کیا جانے لگا، جبکہ دنیا کے 130 سے زائد شہروں میں ٹرینی ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ ملک بھر کے لاکھوں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔

Exit mobile version