بھارت؛ بریلی میں انتہاپسند ہندؤوں کا مسجد پر حملہ ، مینار منہدم کرڈالے

انتہاپسند ہندؤوں

انتہاپسند ہندؤوں نے زیر تعیمر مسجد کو غیرقانونی قرار دے کر احتجاج کرتے ہوئے مسجد پر حملہ کردیا

ویب ڈیسک؛ بھارت میں انتہاپسند ہندؤوں نے مسجد پر حملہ کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں خستہ حال مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جانے لگا تو انتہاپسند ہندؤوں نے مسجد کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا، ہندوؤں نے احتجاج کرتے ہوئے مسجد پر حملہ کرتے ہوئے مسجد کے زیر تعمیر میناروں کو منہدم کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ملوک پور کے علاقہ منصوری میں پرانی مجسد خستہ حال تھی، جسے دوبارہ تعمیر کیا جانے لگا تو زیر تعمیر مسجد پر انتہاپسند ہندؤوں نے حملہ کرکے مسجد کے زیر تعمیر 3 مینار منہدم کرڈالے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق انتہاپسند ہندؤوں نے جان بوجھ کر پہلے مسجد کو غیرقانونی قرار دیکر احتجاج شروع کیا اور دوران احتجاج ہی مسجد پر حملہ کیا، مقامی رہائشیوں کےمطابق مسجد کافی پرانی ہے اور خستہ حالی کی وجہ سے دوبارہ تعمیر کی جارہی تھی۔

بھارت میں مودی سرکار کی حکومت کے تیسرے دور کے دوران انتہاپسند ہندؤوں کی جانب سے مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کاسلسلہ مسلسل جاری ہے، اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک جامع مسجد پر حملہ کرکے مسجد کو شہید کردیا تھا، جبکہ مسجد کی شہادت کے دوران قرآن پاک کی بۓ حرمتی بھی کی گئی۔

میانمار: تشدد کی نئ لہر، ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ گئے

بھارت میں ہندو توا نظریہ کے حامی انتہاپسند مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف محاذ جاری رکھا ہے، مودی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے متنازعہ رام مندر کا افتتاح کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا تھا،اب برسراقتدار آنے کے بعد انتہاپسند ہندؤؤں کے ہاتھوں آئے روز مساجد کی بۓ حرمتی روز کا معمول بن گئی ہے۔

مودی حکومت کی انتہاپسندی اور مسلم دشمنی اور کو امریکہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے آڑے ہاتھوں لے کر اس پر خوب تنقید کی تھی تاہم بھارتی حکومت اس دباؤ کو ملحوظ خاطر نہیں لارہی۔

Exit mobile version