میکسیکو میں مطاہرین سڑکوں پر نکل آئے اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کردیا
میکسیکو؛ غزہ آپریشن کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران مظاہرین نے نعرے بازی کی اور غزہ میں آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ برازیل کی طرف سے تل ابیب سے سفیر واپس بلالیے جانے کے بعد میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور پُرزور احتجاج کیا۔ اس دوران پیٹرول بم بھی استعمال کیے گئے جن سے اسرائیلی سفارت خانے کی حدود میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی سفارت خانے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے نعرے بازی کی اور غزہ میں آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے لگائی جانے والی رکاوٹیں ہٹانے کی بھی کوشش کی۔ احتجاج سے بس اسٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان بھی پہنچا۔
یاد رہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کی بمباری پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ امریکا کی جامعات سے شروع ہونے والا بھرپور احتجاج دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ یورپ میں بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے کے نام پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرے۔
اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا
جبکہ اس کے علاوہ کئی یورپین ممالک فسلطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور جلد فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولیں گے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس کشیدگی میں 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔