اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسپین

ہسپانوی وزیراعظم

اسپین کے اعلان کےبعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

اسپین؛ اسپین نے فسلطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ اسپین، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا ضابطہ اعلان کرتا ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہوگا۔ اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کے شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

لوگ زندہ جلتے رہے ،اسرائیلی طیاروں کا اقوام متحدہ کے کیمپ پرحملہ،40 فسلطینی شہید

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانیہ 1967 کے بعد کی فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک کہ تمام فریق متفق نہ ہوں۔ پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل ہم ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اسپین،ناروے اور آئرلینڈکا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئرلینڈ ناروے اور ہسپانیہ کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 28مئی کو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

Exit mobile version