وینزویلا؛صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

صدارتی انتخابات کے نتائج

صدارتی انتخابات کے خلاف ہزارون شہری سڑکوں پر نکل آئے، نومنتخب صدر مادورو کے پوسٹرز کو آگ لگادی

وینزویلا؛ صدارتی انتخابات کے نتائج میں صدر مادورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد شہری سڑکوں پر آگئے، انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ جبکہ مظاہرین نے صدارتی محل تک پہنچنے کی بھی کوشش کی اور نومنتخب صدر مادورو کے پوسٹرز کو بھی آگ لگادی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

دوسری جانب عالمی دنیا میں بھی وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو گہری نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ واشنگٹن سمیت دیگر کئی حکومتوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔

جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دفتر نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں ہیراپھیری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراکس کے اس اعلان کی کوئی حیثیت نہیں کہ صدر مادورو نے تیسری بار صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔

جنوبی افریقہ؛ لیبیا کے 95 شہری مشتبہ عسکری تربیتی کیمپ سے گرفتار

 اسی طرح اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونو گوتریس اور کوسٹا ریکا، ایکواڈور،گوئٹے مالا،پانامہ، پیراگوئے،پیرو نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ پانامہ کے صدر نے وینزویلا سے اپنے سفیروں کو نکالنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Exit mobile version