انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور ماراگیا
نیویارک؛ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلہ حملہ میں بال بال بچ گئے ۔ سابق امریکی صدر کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ٓور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔ میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کررہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ ہوتے ہی سابق صدر نیچے جھک گئے جبکہ ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، تھوڑی ہی دیر بعد سابق صدر کھڑے ہوئے اور حامیوں کی طرف دیکھ کر مکا لہرایا، اس دوران سابق صدر کے دائیں کان پر خون کے نشانات موجود تھے۔ سکیورٹی اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔
واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک گولی لگی ہے جوکہ انکے کان کو چھوتی ہوئی گزرگئی جبکہ ریلی میں 8 سے 10 گولیاں چلائی گئی، فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں سابق صدر معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم اب انکی حالت کافی بہتر ہے۔ فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو قریبی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا تاہم ضروری کاروائی اور علاج کے بعد انکو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
کراچی؛ ایمرجنسی لینڈ کرنے والی فلائی دبئی کی پرواز کے مسافروں میں دو اسرائیلی فوجی شامل
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فائرنگ ڈونلڈ ٹرمپ کا قاتلانہ حملہ تھی۔ تاہم حملہ اس حملے میں حملہ آور مارا گیا جبکہ اسکی شناخت کے لیے ڈی این اے کررہے ہیں۔ فائرنگ میں ملوث ایک شوٹر کو شناخت کیاگیا، تحقیقات جاری ہے،حملہ آورکی عمر20سال تھی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہلاک کردیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی ہے ۔ جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کرخوشی ہوئی، اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ میں انتخابات کے سلسلے میں آجکل انتخابی مہم چل رہی ہے۔ اور واضح امکان تھا کہ آج ٹرمپ اپنے نائب صدارتی امیدوار کا اعلان کریں گے تاہم ان پرحملے سے یہ امکان ملتوی ہوگیا ہے۔