غیرقانونی تربیتی کیمپ پر پولیس کے چھاپہ کے دوران لیبیا کے شہری گرفتار ہوئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں
کیپ ٹاؤن؛ جنوبی افریقہ میں غیرقانونی فوجی تربیتی کیمپ میں تربیت لیتے لیبیا کے 95 شہری گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک مشکوک غیرقانونی فوجی تربیتی کیمپ پر چھاپہ مار کر لیبائی شہریوں کو گرفتا کیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس حکام کے مطابق ابھی مزید تفتیش اور تحقیقات جاری ہیں کہ ملک میں مزید کہیں اور تو غیرقانونی فوجی تربیتی کیمپ تو موجود نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبہ موپومالانگ میں مرکزی شہر جوہانسبرگ سے 360 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے وائٹ کے کنارے ایک فارم ہاؤس میں قائم غیرقانونی تربیتی کیمپ پر چھاپہ ماراگیا۔ چھاپہ میں گرفتار لیبیا کےشہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اسٹڈی ویزے کی بنیاد پر سکیورٹی گارڈز کی تربیت حاصل کرنے کےلیے آئے تھے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ اس فارم ہاؤس میں غیرقانونی کیمپ کیوں قائم کیا گیا اس حوالے سے اس فارم ہاؤس کے مالک سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ جبکہ یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ یہ کیمپ کس خاص گروپ کے زیر نگرانی چل رہےتھے۔
پولیس حکام کو شبہ ہےکہ اس کیمپ میں موجود لیبیا کے شہری مقامی طور پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس ترجمان کےمطابق مقامی کمیونٹیز کی جانب سے سنگین نوعیت کے جرائم ریکارڈ کروائے گئے ہیں جن میں یہ دعوی کیا جتا رہا ہے کہ مجرم غیرملکی اور ایشیائی معلوم ہوتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے معروف فٹبالر فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
پولیس ترجمان کے مطابق یہاں سے ملنے والے شواہد انتہائی سنجیدگی کے حامل ہیں۔ ابھی اس پر تحقیق ہونا باقی ہے کہ انہیں کس لیے اور کون تربیت دے رہا تھا۔ اور یہ تربیت جنوبی افریقہ میں کیوں ہورہی تھی۔
یاد رہے کہ موزمبیق اور سوازی لینڈ سے متصل ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں امیگریشن کے حوالے سے یہ صوبہ انتہائی حساس ہے اور جنوبی افریقی حکام اس حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔