موریطانیہ؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے

موریطانیہ

تارکین وطن موریطانیہ سے سے کیدری جزائر تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے

موریطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تارکین وطن موریطانیہ سے کیدری جزائر تک جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شمال مغربی افریقی مسلم ملک موریطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ۔ کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ کشتی موریطانیہ سے مراکش کے کیدری جزائر جارہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا ہے کہ افریقی ملک ماریطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ کشتی میں 300 سے زائدافراد سوار تھے۔ جبکہ اس حادثہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید 190 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔

کشتی حادثہ میں ہلاک ہونےوالوں میں 4 لاوارث بچے بھی شامل ہیں۔ ماریشین کوسٹ گارڈ کے مطابق انہیوں نے اب تک کاروائی میں 120 افراد کو بچایا جبکہ 190 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔ تاہم ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

نیپال؛ مسافرطیارہ اڑان بھرنے کے دوران تباہ 18 افراد ہلاک

یاد رہے کہ سمندری سفروں میں مغربی افریقہ سے سپین تک کا سفر دنیا کے خطرناک ترین سمندری سفروں میں سے ہے۔ اسپینش حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2024 میں سمندر کے راستے سے اسپین پہنچنے کی کوشش میں ابتک 5 ہزار سے زائد تارکین وطن حادثوں کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version