فلپائن؛ 1500 ٹن تیل لے کر جانےوالا ٹینکر سمندر میں ڈوب گیا

فلپائن

تنزانیہ کا پرچم بردار ٹینکر فلپائن کی سمندری حدود میں ڈوبنے سے سطح سمندر پر تیل کا اخراج جاری

منیلا؛ فلپائن میں 1500 ٹن لیٹر آئل لے کر جانے والا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔ تنزانیہ کے پرچم بردار بحری جہاز میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن تھا۔ آئل ٹینکر ڈوبنے سے سطح سمندر پر تیل کا اخراج جاری ہے۔ جبکہ فلپائن کی طرف سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کاروائی میں عملے کے 16 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک رکن کی تلاش جاری ہے۔

فلپائن کے وزیرنقل وحمل جیمی بوٹسٹا کے مطابق فلپائنی جھنڈے والی ایم ٹی ٹیرا نووا نامی آئل ٹینکر ڈوبنےسے سطح سمندر پر تیل کا اخراج جاری ہے۔ تاہم امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں لیکن فلپائن سمندر میں طوفان کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت فلپائین کے سمندر میں سمندری طوفان گیمی نے شدید تباہی مچا رہا ہے۔ سمندری طوفان کی وجہ سے دارالحکومت منیلا اور دیگر مضافات میں شدید بارشوں اور سیلاب کی کیفیت ہے۔

موریطانیہ؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان گیمی سے تائیوان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تائیوان میں تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے ، دفاتراور کاروبار بند ہیں۔ جبکہ ٹرین سروس معطل ہے اور تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس سمندری طوفان کی وجہ سے تائیوان کے مختلف حصوں میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 266 افراد زخمی ہیں جبکہ 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

Exit mobile version