غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں تعیناتی پر اسرائیلی فوجی کی خود کشی

اسرائیلی فوجی

اسرائیلی فوجی ایلرز میزر نے رفح میں تعیناتی کے احکامات ملنے پر خودکشی کی

اسرائیل میں رفح کے جنگ زدہ علاقے  میں تعیناتی پر اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی۔ ایلرز میزر نامی اسرائیلی فوجی نے پہلے کچھ عرصہ غزہ میں گزارا تھا ۔ ہارٹز نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال سات اکتوبر کو غزہ کی سرحدی آبادی میں لڑائی کے بعد ایلرن میزراہی نامی اسرائیلی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

ویب سائٹ رویا نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی کی فوج کے ریڈیو ’اسرائیلی‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی نے دوبارہ غزہ کی پٹی میں جا کر فوجی خدمات انجام دینے کا حکم ملنے پر خود کشی کی۔ چینل 12 نیوز کے مطابق اسرائیلی فوجی ایلرن میزراہی ذہبی دباؤ کا شکار تھے تاہم اس کے باوجود انہیں جمعے کو دوبارہ رفح جانے کا حکم دیا گیا جس پر انہوں نے اپنی جان لے لی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں شرکت کے بعد خود کشی کرنے والے ریزرو فوجی کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے فوجی کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا، جو لڑتے ہوئے مارا گیا ہو کیوں کہ وہ موت کے وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

غزہ جنگ؛ میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے 10 اہلکاروں نے غزہ میں ڈیوٹی کے احکامات ملنے پر خودکشی کی ہے، جن میں کچھ نے غزہ کے علاقوں میں دوران تعیناتی خود کشی کی تھی۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے دعوی ٰ کیا  ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی اصل تعداد کو اسرائیل فوج چھپا رہی ہے جبکہ یہ تعداد 17 بنتی ہے۔

Exit mobile version