واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اعلی افسران اس قتل میں براہ راست ملوث ہیں
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی موت کا ذمہ دار بھارتی خفیہ ایجنسی کو قرار دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سکھ رہنما گرپنت و نت کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را‘ کےسربراہ سمنت گوئل براہ راست ملوث ہیں ۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپنت ونت سنگھ کے قتل کی منظوری را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔ سمنت گوئل نے یہ منظوری گزشہ سال جون میں دی تھی۔
جبکہ سکھ رہنما کو قتل کرنے کےلیے کرائے کے قاتلوں کا انتظام بھارتی خفیہ ایجسنی را کے افسر وکرم یادیو نے کیا تھا۔ وکرم یادیو نے ہی نے گرپنت ونت سنگھ کے گھر کا پتہ اور دیگر تفصیلات قاتلوں کو فراہم کیں۔
سکھ رہنما کے قتل کے وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے جبکہ مودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو را کے سارے پلان کا علم تھا ۔
یہ بھی پڑھیں؛بھارت؛ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ
یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اس سے قبل بھی سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہے۔ گذشتہ سال کینڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی موت کا ذمہ دار بھی را کو قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ پاکستان میں بھی بھارت کئی لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 22 ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو کسی نہ کسی طرح سے کشمیر میں جاری عسکری تحریک سے وابستہ تھے۔
Comments 4