مودی سرکار ترقی کے دعوؤں کے باوجود نوجوانوں کو ملازمت دینے میں ناکام ہوگئی
بھارت میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دی رائٹرز کے مطابق بھارت میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اسی فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ مودی سرکار جہاں ترقی کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے وہاں نوجوانوں کےلیے ملازمتیں پیدا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
بھارتی لیبرفورس بےروزگاری کی بڑھتی شرح کےباعث شدید خوف کا شکار ہے،تقریباً نوے فیصد بھارتی اپنےشعبےسےہٹ کرملازمتیں کرنے پرمجبور ہیں۔ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کی رپورٹ کےمطابق ہرتین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہےاوریہ تعداد جنوبی ایشیا میں سب سےزیادہ ہے،بڑھتی بےروزگاری سےبھارت میں انسانی اسمگلنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ارجنٹائن نے پاکستان آئے ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
جبکہ حال ہی میں چالیس ہزار سے زائد بھارتی غیرقانونی طور پر روزگار کےلیے اسرائیل جاچکے ہیں ۔ جبکہ دیگر ممالک میں جانے والے بھارتیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔
Comments 1