پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرلیا
اسلام آباد؛ سپریم کورٹ نے الیکشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دے دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے 13 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کا حق تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرلیا۔ عدالت نے آٹھ پانچ کے تناسب سے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا منتخب رکن قومی اسمبلی قرار دے دیا۔ باقی 41 ارکان 15 دن میں بیان حلفی جمع کرا کے پی ٹی آئی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جبکہ اضافی مخصوص نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کی لسٹ کے مطابق مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نے آٹھ پانچ کے تناسب سے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا آرڈر کالعدم قرار دیا۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت کی تائید تحریک انصاف کے حق میں تھی۔
جبکہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا مکمل فیصلہ بحال رکھا اور سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے الگ نوٹ میں آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال مندوخیل نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کیلئے پارلیمانی پارٹی نہ ماننے کی حد تک فیصلہ کالعدم کیا۔
پشاور؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 جوان شہید 3 دہشت گرد ہلاک
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے 13 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔ جبکہ اکثریتی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے پڑھ کر سنایا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد 9 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسے آج سنایا گیا ہے۔ فیصلہ کے وقت سپریم کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے ۔ سپریم کورٹ کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سرینا چوک سے ریڈ زون کی طرف سے آنے والا راستہ بند کر دیا گیا تھا۔
Comments 1