کینیڈا کے وزیراعظم کی خالصتان تحریک کے پروگرامز میں شرکت
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی۔ خالصہ ڈے پر نےسکھ برادری کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی شرکت سے تحریک میں شدت آئی۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے سکھ برادری کو ان کےحقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔
خالصا ڈے کے حوالے سے سکھوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف نعرے بازی کی اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے،تحریک خالصتان کےزور پکڑنے پرمودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔ مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام پر تلملا اٹھی اور اس کے بعد کینیڈین سفیر کو فوری طور جواب طلبی کیلئے بلا لیا۔
بھارتی حکومت نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم اپنی سرزمین پر تشدد اور انتہاء پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛سکھ رہنما کو امریکہ میں قتل کروانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے ؛ واشنگٹن پوسٹ
یاد رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی شامل تھی۔
اب جسٹن ٹروڈن کے سکھ تقریبات میں شرکت سے اور اس پر بھارتی میں تعینات کینڈین سفیر کی طلبی سے دونوں ممالک میں دوبارہ کشیدگی کا خدشہ ہے۔