سپریم کورٹ نے شہری چاند دیکھ کر متعلقہ اتھارٹی کو ذمہ داری سے اطلاع دیں
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عید کے چاند سے متعلق ایک پیغام شہریوں کے نام جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 اپریل کو چاند دیکھ کر متعلقہ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔
سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کورٹ نے اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے اور اس معاملے میں ذمہ داری کا مطاہرہ کرنے کا کہا گیاہے ۔
جبکہ پاکستان میں بھی عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛غزہ؛ جنگ کو 6 ماہ مکمل ، جنگ بندی کی کئی کوششیں ناکام
9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔