ایپل 17آئی فون 17 میں نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔
معروف امریکن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا آئی فون 17 اگلے سال لانچ ہوسکتا ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو، اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔
ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کے چاروں ماڈلز میں سامنے والے کیمرے 24 میگا پکسلز کے ہوں گے جو موجودہ 12 میگا پکسلز کیمروں سے ایک اپ گریڈ ہے۔ جبکہ ئی فون 17 اور 17 سلم میں کی ریم 8 جی بی جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔
موبائل کمپنی سام سنگ کا گلیکسی سیریز میں اے آئی ٹول دینے کا فیصلہ
ایپل آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔
یادرہے کہ ابھی آئی فون 16 کی لانچنگ میں بھی چند ماہ باقی ہیں تاہم آئی فون 17 کےبارے میں رپورٹس پہلے ہی منظر عام پر آگئی ہیں۔
Comments 1