زلزلہ کا مرکز نیو جرسی تھا۔ کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی
امریکا؛ امریکا میں 4.8 شدت کے زلزلہ سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعے کو صبح 10 بج کر 23 منٹ پر بوسٹن سے بالٹی مور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیویارک سٹی میں 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ نیو جرسی میں صبح 11 بج کر 20 منٹ 2.0 شدت کے زلزلے معمولی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے
۔ جبکہ نیویارک سٹی میں 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق جمعےکو آنے والا زلزلے کوغیرمعمول ریکارڈ کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں؛کشمیری صحافی آصف سلمان 5 سال بعد رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
۔ اس زلزلے سے شہری پریشان نظر آئے کیونکہ یہ زلزلہ گزشتہ 75 برس میں نیویارک کے میٹروپولیٹن ریجن میں تیسرا بڑا زلزلہ تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوجرسی میں وائٹ ہاؤس اسٹیشن کے شمال کا علاقہ تھا۔