خاتون آئی سی یو میں داخل میں زیرعلاج تھی ،مقدمہ درج کرلیاگیا
بھارت کی ریاست راجستھان کے الور ضلع میں نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل 24 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آئی سی یو میں اس کا علاج چل رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریضہ کو نرسنگ اسٹاف نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ ملزم چراغ یادو نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ طور پر مریضہ کی ساتھ عصمت دری کی۔
جبکہ متاثر ہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے شور مچایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کے لئے انجکشن لگایا۔
انجکشن لگائے جانے کے بعد خاتون کو اس وقت ہوش آیا جب اس کے شوہر نے اسے اس کے موبائل پر کال کی۔ اس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو یہ واقعہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت ؛ انسانی سمگلنگ میں ملوث میاں بیوی گرفتار
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھ لی گئی ہے۔ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔