یہودیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستان شہری کو کینیڈا میں گرفتار کیا گیا، ملزم کو داعش کی حمایت حاصل تھی
ویب ڈیسک؛ یہودیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 20 سالہ پاکستانی شہری شاہ زیب جدون کو کینڈا کے صوبے کیوبک سے گرفتار کیا گیا ہے، پاکستانی شہری شاہ زیب پر الزام ہے کہ وہ بروکلین میں واقع ایک یہودی سنٹر پر حملہ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق پاکستانی شہری یہودی سنٹر پر خود کار اور نیم خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے یہودیوں کے قتل عام کا منصوبہ بنارہا تھا، منصوبے کو مکمل کرنے کےلیے ملزم کینیڈا سے نیویارک آرہا تھا۔ کینیڈین حکام نے شاہ زیب کو چار ستمبر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسے امریکی ریاست نیویارک کی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر اورسمٹاؤن کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔
پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے امریکی سرحد کے قریب پہنچنے تک اپنے سفر کے دوران تین مرتبہ گاڑی بھی تبدیل کی، امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ایف بی آئی اور کینیڈا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم کو اس منصوبے کی تکمیل کےلیے داعش کی حمایت بھی حاصل تھی۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے ایک سال بعد پاکستانی شہری امریکہ کے اندر یہودیوں کے قتل کا ارادہ رکھتا تھا۔
اردن کی سرحد پر ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، 3 اسرائیلی شہری ہلاک
ایف بی آئی کے مطابق دوران تفتیش شاہ زیب نے اقرار کیا کہ وہ اسرائیل پر سات اکتوبر حملے کی برسی پر یہودیوں کے یوم کپور کےموقع پر 11 اکتوبر کو حملہ کرنا چاہتے تھے، جبکہ اس کام کےلیے انکی معاونت امریکہ میں مقیم ایک داعش کا حامی کررہا تھا۔ پراسیکوٹر جنرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، تاہم اب عوام کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے
Comments 1