دی گارڈین رپورٹ پر سوال کے جواب میں بھارتی وزیر دفاع نے دھمکی دے دی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی حدود میں جاکر دہشت گردی کرنے کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل میڈیا دی رائٹرز کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ایک ہندوستانی نشریاتی ادارے سی این این نیوز 18 کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انٹرویو کے دوران برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کےمتعلق سوال پر کہا کہ کہ اگر دہشت گرد بھاگ کر پاکستان فرار ہوں گے تو ہم انہیں مارنے کے لیے پاکستان میں بھی داخل ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت تمام ممالک سے دوستانہ مراسم رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر کوئی بار بار بھارت کو آنکھیں دکھائے گا، بھارت آ کر دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا تو ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔
راجناتھ سنگھ کے جواب پر بھارتی وزیر داخلہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھاکہ کہ بھارتی حکومت نے 2020 سے اب تک پاکستانی سرزمین پر 20 افراد کو قتل کروایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور بھارتی خفیہ ایجنٹس سے ہوئی گفتگو اور پاکستانی تفتیش کاروں کی فراہم کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح بھارت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) نے 2019 کے بعد سے قومی سلامتی کے نام پر مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کرنا شروع کیے۔
یہ بھی پڑھیں؛کشمیری صحافی آصف سلمان 5 سال بعد رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کے اہلکاروں سے گفتگو اور دستاویزات میں تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستان میں 20 افراد کے قتل میں ’بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔
تاہم بھارت کے اوپر کینیڈا اور امریکی بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ بھارت کے کینیڈا میں مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔
Comments 1