دہشتگردوں نے کینٹ کی بیرونی دیوار سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
بنوں؛ خبیرپختنونخواہ کے ضلع بنوں میں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق سوموار کی صبح کو دہشتگردوں نے کینٹ کی بیرونی دیوار سے بارود بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلئیرنس کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی بیرونی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان سڑک پر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی کوشش ناکام بنا دیا۔
بنوں پولیس کے ڈی پی او ضیاء الدین کے مطابق بارود سے بھری گاڑی سے دھماکہ کے نتیجے میں مکانات اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ جبکہ شیشے ٹوٹنے سے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم سکیورٹی کلئیرنس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پشاور؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 جوان شہید 3 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سرکاری ذمہ داران کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے اس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔