وزارت خارجہ نے عمان کی مسجد میں حملے کی شدید مذمت کی، حملے میں 2 پاکستانی جانبحق ہوئے
مسقط؛ عمان کے شہر میں مسقط میں مسجد میں فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جانبحق ہوگئے۔ جبکہ اس حملے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ عمان پولیس کے مطابق منگل کو امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2 پاکستانی شامل ہیں جبکہ30 افراد زخمی ہوگئے۔
اردو نیوز کے مطابق پولیس حکام نے منگل کو ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا عمل جاری رہے گا۔ عمانی فورس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ‘
دوسری جانب عمان کے پاکستانی سفیر عمران علی نے بتایا کہ مسقط میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں بھی پاکستانی شامل ہیں تاہم انکی تعداد کا ابھی علم نہیں ہوسکا۔
ایف بی آئی نے ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کی شناخت جاری کردی
پاکستانی سفیر کا کہنا ہے جان بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کی شناخت اور میتوں کی پاکستان واپسی کےلیے حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر عمران علی نے بتایا ہے کہ ’حملے میں دو پاکستانی شہریوں کی شہادت ہوئی ہے جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس کے نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے عمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔