سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن پر مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پشاور؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس کےمشترکہ آپریشن میں مطلوب دہشتگرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرکے مطلوب کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 2 افسران سمیت چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد کمانڈر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن میں کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخواہ پولیس کے دو جوانوں سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد ادریس، سپاہی بدام گل شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ پولیس کے سب انسپکٹر تاجمیرشاہ اور سب انسپکٹر محمد اکرم نے جام شہادت نوش کیا۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
ترجمان پاک فوج کےمطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد کمانڈر کئی حملوں میں ملوث تھا اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسکے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ہلاک کمانڈر پاک فوج کے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments 2