ہلاک کمانڈر سحر جانان میرعلی دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہائی ویلیوٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر سحر جانان بھی ماراگیا، قانون نافذکر نے والے اداروں کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سحرجانان 16مارچ کو میرعلی میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔