ایران؛ ملٹری پوسٹوں پر حملے 5 اہلکار جاں بحق،8دہشت گرد ہلاک

ایران

حملے چاہ بہار اور راسک میں جیش العدل تنظیم نے کیے

ایران میں پولیس اسٹیشن اور پاسداران انقلاب کے اڈے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے کے دوران 5 اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کاروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

نائب گورنرسیستان و بلوچستان علی رضا مرہاماتی مطابق دہشت گردوں نےجنوب مشرقی صوبےمیں پاسداران انقلاب کے اڈوں میں داخل ہونےکی کوشش کی۔ ایرانی فورسز نےجیش العدل کا حملہ ناکام بنادیا

یہ بھی پڑھیں؛اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی؛ پاکستان کی اقوام متحدہ میں قرارداد

جبکہ ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چابہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Exit mobile version