ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان دوران 7 سے 8 ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے۔ ابراہیم رئیسی کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔ جبکہ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انکو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔، وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر کے ساتھ پودا لگایا، ایرانی صدر کا وفاقی وزراء سے تعارف بھی کرایا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ایرا نی صدر ابراہیم رئیسی پہلے روز صدرمملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
ایر انی صدر کی چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی اوردیگر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، ایرا نی صدر کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کریں گی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
ایرا نی صدر کی اہلیہ قائداعظم یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کریں گے، ایرا نی صدر اور ان کی اہلیہ کی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی۔
پاکستان اور ایرا نی وفود کی سطح پر مذاکرات بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ایرا نی صدر کے دورہ کے دوران 7 سے 8 ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی