اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا؛ امریکی میڈیا کا دعویٰ

19075342a3d9fda

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جبکہ اصفہان کے قریب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں

اسرائیل نے ایر ان پر جوابی حملہ کردیا ۔ امریکی میڈیا اے بی سی نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کردیا یے۔جبکہ ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق اصفہان شہر کے ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی ہے۔

ایرا نی حکام کے مطابق ملک میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جس نے متعدد چھوٹے ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ادھر عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جب کہ شام پر بھی اسرائیلی طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔

دوسری جانب ایر انی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی حد تک تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوم متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں،

یہ بھی پڑھیں ؛آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی حملے سے قبل اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ اسرائیل نے مزید جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائےگا۔

Exit mobile version