اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی
فلسطین میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ عید کے دوسرے روز بھی صہیونی افواج نے مزید فسلطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں 63 افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسرائیلی افواج نے ناصر یعقوب کو بھی مارنے کا دعوٰی کیا ہے۔ ناصر یعقوب پر صہیونی افواج نے حماس کی مالی اعانت کا الزام عائد کیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی طیاروں نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 63 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کیے۔
خیال رہے کہ عید کے پہلے دن کئے گئے صہیونیوں کے حملوں میں 122 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ عید کے پہلے روز ہونے والے حملوں میں حماس کےرہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور 3 پوتوں کو بھی شہید کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کے متعلق بات کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے بیٹوں کی شہادت سے حماس کا موقف تبدیل نہیں کروایا جاسکتا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے صہیونی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں