آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا
آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ آرئرش وزیراعظم سائمن ہیرس گیلوے شہر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ وزیراعظم نیتن یاہو آج مجھے یہ کہنے دیں، ہم آپ کے اقدامات سے بیزار ہو گئے ہیں، اب جنگ بندی کرو اور امداد کی رسائی محفوظ بناؤ۔
آئرش وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا۔ سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں ہمیں دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ امن و سلامتی سے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات گیلوے سے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آئرلینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛اسرائیلی فوج کا نصیرات پر فضائی حملہ 6 فلسطینی شہید
یاد رہےکہ آئرلینڈ طویل عرصے سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے اور اس نے مسلسل فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔