سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا،7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ ہوگا

pakistan and saudi arabia flags

سعودی وفد دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کریگا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔سعودیہ کے وفد میں کئی وزرا ، سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے حکام شامل ہوں گے 

سعودیہ کا وفد دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا۔ جبکہ وفد کے دورہ کے دوران سرمایہ کاری کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد بہتر دوطرفہ تعاون اور اقتصادی شراکت داری بڑھانا ہے، وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودیہ کے وفد کی آمد وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے ۔سعودی وفد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں؛روس کا میزائل حملہ؛ یوکرین کا بڑا پاور پلانٹ مکمل تباہ

سعودیہ کے آنے والے وفد میں وزیرپانی و زراعت، وزیرصنعت و معدنی وسائل ، نائب وزیرسرمایہ کاری اور خصوصی کمیٹی کےسربراہ شامل ہوں گے۔

جبکہ وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کےسینئر حکام بھی شامل ہونگے

Exit mobile version