لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم پر پاک فوج کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا تھا
پاک فوج کی امدادی ٹیم کے ساتھ حادثہ میں نائب صوبیدار شہید ہوگئے ۔ جبکہ 2 اہلکارزخمی ہوگئے، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوف کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔ لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان کی بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی مزمت
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ریسکیو آپریشن کے دوران نائب صوبیدار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔