ٹک ٹاک نے 1کروڑ13 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ساتھ 17کروڑ ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی گئی

سماجی رابطوں کی معروف پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے 1کروڑ 13 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔ ٹک ٹاک کی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹس 13 سال سے کم عمر بچوں کے تھے ۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گذشتہ سال کے آخری تین ماہ میں 17 کروڑ سے زائد قابل اعتراض ویڈیوز ہٹائیں، جن میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ویڈیوز پاکستان سے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کی گئیں ۔

ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز میں سے ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ویڈیوز پاکستان سے اپ لوڈ کی گئیں

یہ بھی پڑھیں؛اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر تک دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوزمجموعی اپ لوڈ مواد کاایک فیصد بنتی ہیں، یہ تمام ویڈیوز ایپ کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں، ٹک ٹاک نے اس میں سے پچانوے فیصد مواد چوبیس گھنٹےکےاندرہٹایا ۔

Exit mobile version